اوکاڑہ کے نواحی علاقے رینالہ خورد میں با اثر بگڑے امیرزادوں شیخ غلام محی الدین اور اس کے بھائیوں نے غریب ریڑھی والے کو پہلے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اس کو بلتے ہوئے پانی کے کڑاھے میں پھینک دیا جس سے نوجوان کا جسم کا آدھے سے ذیادہ حصہ جھلس گیا.غریب نوجوان نے اپنا جرم بتاتے ہوئے کہا یہ لوگ مجھ سے اپنی مرضی کے ریٹ پر تربوز لینا چاہتے تھے جو کہ میرے لئے انتہائی کم تھا جس پر انہوں نے طیش میں آکر مجھے یہ سزا دی نوجوان کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتال پہنچایا۔متاثرہ مظلوم بچے اور اس کے والدین کی ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی سمیت اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے
