walk against drug in okara 578

اوکاڑہ میں منشیات کے خلاف آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں منشیات فروش چند سکوں کی خاطر ہمارے آنے والے کل سے گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں ایسے سماج دشمن عناصر کسی رو رعائت کے مستحق نہیں جس پولیس آفیسر یا ملازم نے ان کے لئے نرم گوشہ رکھا اس کوگھر کا راستہ دکھا دیا جائے گا ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے منشیات کے خلاف آگاہی واک میں شرکت کے بعد یہاں پر موجود سول سوسائٹی، تاجران، ڈاکٹرز،صحافیوں، اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو آگاہی واک میں شرکت کے لئے یہاں پہنچے تھے ڈی ٹی او طارق جاوید بھی موجود تھے ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومت اور انسپکٹر جنرل آف پولیس کا ویژن ہے کہ ہم اپنی اولاد جو کہ وطن عزیز کا مستقبل ہے اس کو منشیات کی مکروہ عادت کی طرف راغب ہونے سے بچائیں جس کے لئے پولیس نے ایک مضبوط اور موثر لائحہ عمل ترتیب دیا ہے اور ہم تمام طبقات کی طرف تعاون کی امید سے دیکھتے ہیں یہ تعاون ان کی اپنی ہی اولاد اور خاندان کے افراد کے لئے ہے تاکہ منشیات کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے قلع قمع کیا جا سکے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ تمام ایس ڈی پی او زاور ایس ایچ اوز کوہدائت کر دی گئی ہے کہ وہ منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کریں اس عمل میں کسی بھی دباؤ کو ہر گز قبول نہ کریں اگر کوئی بھی فرد یا گروہ دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے تو فوری طور پرمیرے نوٹس میں لیا جائے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.