کافی سارے انتظار اور غور و خوض کے بعد پی ٹی آئی نے اپنے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی ہے جس کے مطابق اوکاڑہ کے حلقہ این اے 141 سے پیرصمصام بخاری اور این اے 142 سے راؤ حسن سکندر کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے.اسی طرح پی پی کے حلقہ پی پی 183 کیلئے محمد جاوید،پی پی 187 رانا طارق ارشاد خان اور پی پی 189 محمد سلیم صادق اور پی پی 190 کیلئے رائے حماداسلم کھرل کو موزوں سمجھا گیا ہے.پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ کے اوکاڑہ کے حوالے سے کئے گئے فیصلوں پر ملے جلے ردعمل کا مظاہرہ کیا جارہاہے جن کے مطابق ایک طرف پی ٹی آئی ورکرز کی بڑی تعداد کی جانب سے ان فیصلوں پرتنقید کی جارہی ہے تاہم بعض لوگ عمران خان کے فیصلے کو قبول کرنے کو بہتر سمجھتے ہیں ان کا موقف ہے کہ ٹکٹ دینے میں غلطی ہوسکتی ہے تاہم عوام عمران خان کے مشن کو دیکھے اور ان کے ٹکٹ ہولڈر کو سپورٹ کرے.
