اوکاڑہ میں ایجوکیٹر سکول کے سامنے نہر ایل بھی ڈی سی میں تیرتی ہوئی ایک نا معلوم خاتون کی بوری بند نعش دیکھ کر قریبی راہگیروں نے پولیس کو اطلاع کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نا معلوم خاتون کی بوری بند نعش کو ریسکیو ٹیم کی مدد سے باہر نکالا بوری میں نا معلوم خاتون کی نعش کے ٹکروں کو کاٹ کر بوری میں بند کر کر نہر میں پھینکا گیا تھا اور نعش دو سے تین روز پرانی لگتی تھی مقامی پولیس نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہے جبکہ خاتون کی شناخت کے لیے قریبی مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے تاحال بدقسمت خاتون بارے کوئی پتہ نہیں چل سکا.
