okara police action,3 dangerous daket gang arrested 655

اوکاڑہ پولیس ان ایکشن،تین انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہاہے کہ ڈکیتی جیسی سنگین وارداتیں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی ڈی پی او اطہر اسماعیل نے کہاکہ انجمن تاجران ، سول سوسائٹی ، اور صحافی برادری نے نشاندہی کی کہ اوکاڑہ شہر بالخصوص تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں ڈکیتی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے جس سے شہریوں کو پریشانی لاحق ہے جس پر ایس ڈی پی او ندیم افضال کے ساتھ ساتھ اے ڈویژن میں ایس ایچ او قلب سجادکوخا ص طور پر ہدایات دی گئیں اور آئندہ 48گھنٹوں میں اپنی کارکردگی روپورٹ پیش کرنے اور ڈاکوؤں کی گرفتاری کا حکم دیا ان دونوں افسران اورملازمین پر کرسمس ڈے اور قائد اعظم کے یو م پیدائش کی تقریبات کی سیکیورٹی کادباؤ بھی تھا لیکن ان افسران نے میری امید کے عین مطابق اور اپنے سابقہ ریکارڈ کوبہتر بناتے ہوئے تین ڈکیت گینگ کوسلاخوں کے پیچھے پہنچادیا اور ان سے 15لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال اور نقدی برآمد کر لی تینوں گینگ کے 9 ملزما ن گرفتارکرلئے ڈکیت گینگ میں نصر اللہ بلوچ عر ف بلوچی ڈکیت گینگ ، آصف عرف آصو ڈکیت گینگ اور ڈاکٹر یٰسین عرف سینی شامل ہے گرفتار ملزمان سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینا گیا 15لاکھ سے زائد مالیت کا مال برآمد کر لیا ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اوکاڑہ ضلع سمیت قریبی اضلاع میں ہونے والی ڈکیتیوں سمیت مختلف نوعیت کی سنگین وارداتوں کا انکشا ف کیا ہے.
okara police arrested 3 dangerous daket gangs
ڈی پی او اطہر اسماعیل نے اس امید کا اظہا ر کیا کہ ان ملزمان کی گرفتاری سے ضلع بھر میں ہونے والی ڈکیتی کی واردوتوں کی شر ح میں نمایاں کمی آئے گی ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ندیم افضال نے برآمد شدہ نقدی موبائل ، زیورات، موٹر سائیکل اور دیگر مال مسروقہ اصل مالکان کے سپردکیا مرکزی انجمن تاجران کے صدر محمد سلیم صادق جنرل سیکریٹری شیخ محمد انو ر ، سول سوسائٹی کی نمایاں شخصیات نے خطرناک ملزمان کی گرفتار ی کو پولیس کی شاندار کار کردگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ شہر میں ہونے والی ڈکیتی کی وارداتوں میں یہاں کے امن کو متاثر کیا ہوا تھا اللہ کا شکر ہے کہ ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کی زیر قیادت اوکا ڑہ پولیس نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو برؤئے کا ر لاتے ہوئے ڈاکو ؤں کو گرفتارکرکے اوکاڑہ کے شہریوں کو بھرپور تحفظ کا احسا س فراہم کیا ہے امید ہے کہ پولیس اپنی اس شاندار کار کردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی اوکاڑہ کے تمام طبقہ ہائے جرائم کے خاتمہ کے لیے اوکاڑہ پولیس پشتی بان ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں