okara police arrest daketes 500

اوکاڑہ پولیس ان ایکشن،خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے بائی پاس کے گرد ونواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل چودھری ضیاء الحق کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیت گینگ کی گرفتار ی فوری طور پر ممکن بنائی جائے عوام کی جان ومال کی حفاظت اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس پر ڈی ایس پی صدر سرکل نے فوری طورپر ایس اےچ او صدر سرکل انجم ضیاء کی قیاد ت میں اےک ٹیم تشکیل دی ٹیم نے گینگ کی گرفتار ی کے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کوبرءوے کا رلاتے ہوئے گینگ کی گرفتا ری کےلیے ورک شروع کردےاجلد ہی پولیس ٹیم نے اشرف عرف اچھو ڈکیت گینگ کے04ارکان گرفتارکرلیا ڈکیت گینگ ملزمان ڈکیتی اور رابری کی متعد د سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے ملزما ن عورتوں سے پرس چھیننے سمیت سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے ملزمان سے چار پسٹل دو عدد موٹرسائےکلیں ، تین عدد موبائل اور نقدی رقم برآمدابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے گرفتا رملزمان میں ڈکیت گینگ کے سرغنہ اشرف عرف اچھو اور اس کے ساتھی سلیم ، فیض اور عمران شامل ہیں جبکہ گینگ کے دےگر ارکان غلام شبیر، ارشاد،عباس اور شہزاد فرار ہیں جن کی گرفتار ی کےلیے چھاپے مارہے جارہے ہیں گینگ کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا اور اوکاڑہ پولیس کے حق میں نعرے بلند کیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانز یب نذیرخان نے کہا کہ ایس ڈی پی او چودھری ضیاء الحق اور تھانہ صدر اوکاڑہ کی ٹیم نے جس طرح محنت ، جانفشانی اور لگن سے اس ڈکیت گینگ کی گرفتاری کے لئے شب و روزکو ایک کر دیاہے وہ ضلع بھر کی پولیس فورس کے لئے ایک فخر ہے امن وامان کی صور ت حال کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں مزید بہتر ی کے لئے اپنی تما م توانائیاں صرف کر دیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں