اوکاڑہ پولیس ان ایکشن چھ منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں شراب و چرس برآمد

اوکاڑہ پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرکے نواحی قصبہ گدٹہ ملکانہ کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش محمد سرور عرف صابر ولد محمد اسلم سے 1کلو 320گرام چرس، بھیلا گلاب سنگھ کے رہائشی طارق ولد نور احمد سے 52لیٹر شراب، حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی سید اختر علی شاہ ولد سید ساجد علی شاہ سے 45لیٹر شراب اور چالو بھٹی ، حولی لکھا کے رہائشی محمد یونس ولد غلام محمد سے 33لیٹر شراب اور نواحی قصبہ 24ٹو آر کے رہائشی محمد امتیاز ولد محمد علی سے 30لیٹر شراب برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button