اوکاڑہ پولیس نے تالہ توڑ گینگ سرغنہ سمیت گرفتارکرلیا،ملزمان سے لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور دیگر سامان برآمد تفصیلات کے مطابق ایس ڈی پی او ندیم افضال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراطہر اسماعیل کی ہدایت کی روشنی میں شہر میں تالے توڑ گینگ کے چار اراکین کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے دیگر چار کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان ناجائز اسلحہ کلاشنکوف سمیت برآمد کر لیا گیا ہے ابھی تک دس مقدمات ٹریس آؤٹ ہوئے ہیں تفتیش کاعمل جاری ہے ۔ ڈی ایس پی ندیم افضال نے کہا کہ سول سوسائٹی ، تاجروں، مذہبی رہنما ؤں اور کھلی کچہریوں میں عام شہریوں نے شکایت کی کہ نامعلوم چور تالہ توڑگینگ وارداتوں میں مصروف ہے جس پر انہوں نے میری ( ایس ڈی پی او ندیم افضال) کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں قلب سجاد انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن، محمد احمد اے ایس آئی ، کانسٹیبل محمد عدنان، عبدالجبار، ظہیر الدین، محمد وسیم او رانجم شہزاد شامل تھے اس ٹیم نے سائنسی بنیادوں پر کا م شروع کیا اور گینگ کے سر غنہ حمزہ لیاقت عرف پرنس، فخر عرف فخری، اشفاق اور قربان کوگرفتار کرلیا جب کہ ارشد، ثاقب، وحید اور عمران عرف مانی کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں گرفتار ملزما ن سے ناجائز اسلحہ کے علاوہ لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات، موٹر سائیکل ، فریج ، ایل ای ڈی ، ڈی وی ڈی، پارچات او ردیگر گھریلو سامان برآمد کرلیا گیا ہے یہ گینگ موٹر سائیکل پر شہر بھر میں ریکی کرتا تھا اور جس گھر میں تالہ لگا دیکھتا تو اس پر نظر رکھتا تھا موقع ملنے پر رات کے اندھیرے میں آتے تالہ توڑ کر سامان سمیٹ لیتے اور لوڈ ر رکشہ کے ذریعے سامان لے جاتے اپنی وارداتوں کے لئے مختلف محلوں او ربستیوں میں مکان کرایہ پر حاصل کرتے تا کہ ان پر کسی کو شک نہ گذرے واردات کے لئے اور رات کو ریکی کے لئے مختلف سنوکر کلبوں میں مصروفیت کا ڈرامہ بھی رچاتے رہے ہیں ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے سیٹھ کالونی، شاہ علی ٹاؤن ، صحارا سٹی ، ایوب پارک، فتح نور ٹاؤن،گورنمنٹ کالونی ،کوثر ٹاؤن،ہارنیاں والا چوک ،گلریز کالونی، ماڈل ٹاؤن جیسے علاقوں میں تالے توڑ نے کی وارداتیں کی ہیں ایس ڈی پی او ندیم افضال نے کہاہے کہ جب سے اس گروہ کے سرغنہ اور اراکین کوگرفتارکیاہے تالہ توڑنے کے واقعات میں کافی حد تک کمی آچکی ہے ۔
