اوکاڑہ ,پولیس نے اشتہاریوں کوپناہ دینے والے دو افراد کے خلاف مقدمات درج کر لئے پولیس تھانہ راوی اوکاڑہ نے موضع پیر علی میں ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاروی نواز عرف کالی کی گرفتار ی کے لئے چھاپہ مارا تو محمد علی نے پولیس پارٹی کودیکھتے ہی اشتہاری کو فرار کرادیا ،پولیس تھا نہ اے ڈویژن نے ایک اشتہاری فضل الرحمن کی گرفتاری کیلئے تانگہ اسٹینڈ اوکاڑہ پر چھاپہ مارا تو محمد جاوید احمد نے پولیس دیکھتے ہی اشتہاری کو فرار کرادیا پولیس نے اشتہاریوں کو پناہ دینے اور انہیں فرار کر انے میں مدد فراہم کر نے پر محمدعلی اور محمد جاوید احمد کے خلاف مقدمات درج کر لئے ۔
