اوکاڑہ پولیس نےڈکیتی معہ قتل کی اندھی واردات کا سراغ لگالیاگیا اس میں اہم بات یہ ہے کہ اس واردات کوایک ہفتہ کی قلیل مد ت میں ٹر یس کیا گیا29/2Rکے رہائشی نیاز احمد کے گھر نامعلوم ڈاکو داخل ہوگئے اور بکریاں چور ی کرکے فرار ہونے لگے تو نیاز احمد نامعلوم ڈاکوؤں سے الجھ پڑا نیاز احمدبکریوں کو اپنا کل اثاثہ سمجھتا تھا ڈاکوؤں سے بکری واپس لینے کے لیے اپنی جان کی بازی ہار بیٹھا نامعلوم ڈاکوؤں نے نیازاحمد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ڈی ایس پی صدر سرکل چودھری ضیاء الحق نے تھانہ صدر اوکاڑہ میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ جب یہ دل خراش واقعہ رونما ہو ا ڈی پی او اطہر اسماعیل نے اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر میر ی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ اس غریب آدمی کے قتل کو تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا کر فوری طورپر ٹریس کیا جائے اور مقدمہ کے حوالے سے مجھے لمحہ بہ لمحہ باخبر رکھا جائے غریب آدمی اپنے بچوں کی شادی ، تعلیم اور دیگر ضروریا ت کے لئے مویشی پالتے ہیں لیکن ایک ہی رات میں ان کی زندگی کا بڑا سرمایہ لٹ جاتا ہے اور تمام خواب چکنا چور ہو جاتے ہیں ڈی ایس پی چودھری ضیاء الحق نے بتایاکہ تفتیشی ٹیم نے دن رات محنت اور لگن سے روائتی اور سائنسی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے نامعلوم ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا زیر حراست نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی اور قتل کے وقوعہ کا اعتراف کر لیا ملزمان کوآئندہ شناخت پریڈ کے لیے جیل بجھوایا جائے گاشناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید انکشافات اور اسلحہ کی ریکوری کی امید ہے ڈی پی او اطہر اسماعیل نے تھانہ صدر اوکاڑہ کی حالیہ کارکردگی پر اطمینان اظہا رکرتے ہوئے ڈی ایس پی صدرسرکل چودھر ی ضیاء الحق اور ایس ایچ او اعجاز احمد ڈوگراور دیگر اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔واضح رہے کہ تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران تیسرا اندھا قتل ٹریس کیاہے.
