اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ معصوم بچوں سمیت ہر شہر ی کے جان ومال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے اس ذمہ داری کو جو پولیس افسر یا ملازم احسن طریقہ سے نبھاتا ہے وہ ہمارے لیے سرمایہ افتخار ہے ترجمان پولیس کے مطابق یہ بات انہو ں نے ایک اغواء کے مقدمہ میں بچی فضابعمر 6سال کی برآمد گی اور ملزم کی گرفتاری کے موقع پرکہی تین سال قبل فضاء سکول جانے کے بعد جب واپس گھر نہ آئی جس کی تلاش کے لیے تھانہ لیول پر مختلف ٹیمیں تشکیل دی جاتی رہی مقدمہ کی حساسیت کا پتہ چلاتو فوراً ایس ڈی پی او دیپالپور سرکل چودھری انعام الحق اور ایس ایچ او حویلی لکھا ریاض الدین کی سربراہی میں ایک تجربہ کار تفیتشی ٹیم تشکیل دی گئی اور ہدایت جاری کی گئی کہ تمام ممکنہ وسائل کو برؤے کار لاکر مغویہ کوبازیاب کروانے کے ساتھ ساتھ ملزم کو گرفتار کیا جائے ایس ڈی پی او دیپا لپور انعام الحق نے تھانہ حویلی لکھا میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ تفتیشی ٹیم نے دن رات محنت اور لگن سے روائتی اور سائنسی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے اشتہار ی ملزم باغ علی عرف بگو کو گرفتارکرکے مغویہ فضاء عارف کو بازیاب کروا لیا مغویہ فضاء کے ملنے پر ورثاء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ورثاء نے مقامی پولیس اور ڈی پی او اوکاڑہ اطہر اسماعیل کے حق میں نعرے بلند کیے ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ڈی ایس پی دیپالپور چو دھر ی انعام الحق، ایس ایچ او حویلی لکھا ریاض الدین ، دیگر اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام کا اعلان کیا۔
