انسان خطا کا پتلا ہے مگر بعض غلطیاں کسی بھی شخص اور محکمے کیلئے بڑی شرمندگی کا باعث بن جاتی ہیں ایسی ہی ایک غلطی آج اوکاڑہ پولیس نے اس وقت کرڈالی جب اس نے سترہ سال قبل وفات پا جانے والے شخص کو بھی نہ بخشا اور اس کے خلاف بھی مقدمہ درج کرڈالا.ایف آئی میں کہا گیا تھا کہ عدنان قمر نے ملزمان کو پولیس پارٹی سے چھڑوایا حالاں کہ عدنان قمر خود سترہ سال قبل زندگی کی قید سے ہی آزاد ہوچکا ہے.تاہم عدنان قمر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ تھانہ صدر اوکاڑہ میں پیش کئے جانے کے بعد اس کانام ایف آئی آر سے نکال دیا گیا.
