okara police arrest smuglers 494

اوکاڑہ پولیس نے شراب کی بھاری مقدار پکڑلی،ملزمان گرفتار

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہرا سماعیل کی ہدایت کے مطابق عید الاضحی کی آمد سے قبل بڑی مقدار میں شراب کی برآمدگی اور کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تھانہ اے ڈوےژن کے ایس اےچ او انسپکٹر قلب سجاد نے بھاری مقدار میں شراب برآمد کر لی اےک ملزم گرفتار دو فرار جب کہ گاڑی کو قبضہ میں لے لیا ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ضلع بھر کے ایس ایچ او ز کو حکم دے رکھا ہے کہ عید الاضحی کے مذہبی تہوار پر کچھ عناصر عقیدت و احترام کا رشتہ چھوڑکر لہوولہب میں مصروف ہوجاتے ہیں جس کے تدارک کےلیے موثرکارروائیاں کی جائیں جس پر ڈی ایس پی سٹی سرکل ندیم افضال اور ایس ایچ او اے ڈویژن قلب سجاد نے مختلف ٹیموں کو ریکی پر تعینات کر رکھا تھا اطلا ع پر جی ٹی روڈ لاہور کی جانب سے ایک کارنمبری ;65;c;4783;indh5941جب پھاٹک 1;47;4;76;سے گزر کر شہر میں داخل ہوئی تو موقع پر موجود اہلکار وں نے رکنے کا اشارہ کیا جس پر گاڑی میں سوار تین ملزموں نے گاڑی روک کر فرار ہونے کی کوشش کی پولیس نے ایک ملزم محمد قاسم ولد نثار قوم مہناس سکنہ چنگڑمحلہ کو قابو کرلیاجب کہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے گاڑی کی تلاشی پر 100سے زائد شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے مفرور ملزمان کی گرفتاری کےلیے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی جو تمام وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرے کامیاب کر پر ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ڈی ایس پی سٹی سرکل اور اےس اےچ او اے ڈویژن اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دےتے ہوئے نقدانعام کا اعلان کیا ۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں