okara police news 552

اوکاڑہ پولیس کاچھاپہ ناجائزاسلحہ اورمنشیات برآمد کرکے آٹھ ملزمان کوگرفتارکرلیا،دو فرار

اوکاڑہ،ضلعی پولیس کی کارروائی ناجائز اسلحہ اور منشیات برآمد کرکے آٹھ ملزمان کوگرفتار کرلیا دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق امین نعیم ولد نعیم سکنہ مانگا منڈی سے بندوق بارہ بور، محمد سجاد ولد محمد صادق سکنہ چک 7ڈی سے پسٹل 30بور، محمد نعیم ولد لیاقت سکنہ ڈھاری امیر حمزہ چوچک سے پسٹل 32بور اور تنویر احمد ولد کالے خان سکنہ نتھو کے ابدال سے پسٹل 30بور برآمد ہوئے پاکستان پل کے رہائشی کی چالوبھٹی شراب چھاپہ مارا جہاں سے سامان تیاری شراب اور40لیٹر شراب، عبدالرؤف ولد منظور احمدسکنہ گبہ فاضل سے 220گرام چرس،اسی گاؤں کے عارف علی ولد محمد رفیق سے 20لیٹر اشراب، محمد رمضان ولد فضل دین سکنہ چک ججہ سے 14لیٹر شراب، گلزار احمد ولد شاہرہ سکنہ 10ون آرسے 20 لیٹر شراب، اسی گاؤ ں کے عمر سعود ولد محمد مشتاق سے 20لیٹر شراب برآمد ہوئی امین نعیم اور محمد سجاد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے دیگر تمام کو گرفتار کر لیا گیا پولیس گرفتار ملزمان سے تحقیقات میں مصروف عمل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں