اوکاڑہ پولیس کا قماربازوں کے خلاف کریک ڈاؤن،متعدد گرفتار

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہاہے کہ چند سکوں کی خاطرقمار بازکئی گھرانوں کو معاشی طورپر تباہ کردیتے ہیں ایسے عناصر کو قرار واقعی سز ادلوانا پولیس فورس کی اولین ذمہ داری ہے ترجمان پولیس کے مطابق یہ بات انہوں نے قمار بازوں کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرنے پر کہی کریک ڈاؤن کے دوران گرفتارہونے والے ملزمان میں خلیل عر ف راہول ، آغاسیلم ، سیف اللہ ، رمیض ، بابر حیدر جبکہ بدنام زمانہ جواری جاوید عرف جیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ڈی پی او اطہر اسماعیل نے ڈی ایس پی سٹی ندیم افضال اورایس ایچ او بی ڈویژن جاوید خان کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں کے خلاف اپنی کاروائیاں جاری رکھیں ہم نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کر کے معاشرہ کی اصلاح میں اپنا حصہ ڈالنا ہے انہو ں نے مزید کہا کہ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے گشت کے نظام کو مزید موثر بنا رہے ہیں پولیس افسران اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیں اوراپنے فرائض منصبی میں کسی قسم کی غلطی یا کوتاہی نہ برتیں بلکہ ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں تاکہ علاقے میں جرائم کی شرح کم سے کم ہوا ور عوام کی جان ومال کا تحفظ کیا جائے یاد رہے کہ ڈی ایس پی سٹی ندیم افضال اورایس ایچ او بی ڈویژن جاوید خان نے قمار بازوں کے خلاف بھر پور کامیابی حاصل کیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button