اوکاڑہ ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ منشیات فروش جو ہمارے معاشرے کے افراد بالخصوص نوجوانوں کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں اور چند روپوں کی خاطرنوجوان نسل کو تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے گی.ان کا کہنا تھا کہ کسی گھر کا ایک فرد منشیات کا عادی ہو جائے تو پوراگھرانہ سماجی طور پر کرب کا شکا ر ہو جاتاہے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی سے پورے معاشرہ میں مثبت اثرات مرتب ہو تے ہیں۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی اواوکاڑہ اطہر سماعیل نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے ٹیمیں تشکیل دیں جن کو ہر 24گھنٹے بعد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی جس پرایس ڈی پی او سٹی سرکل ندیم افضال ، ایس ایچ اوبی ڈویژن جاوید خان اور دیگر عملہ پرمشتمل خصوصی ٹیم نے اطلاع پاکرارشاد ٹاؤن میں ریڈ کیا جہاں سے شراب کشید کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش حسن عباس اوربابو خاں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے گھر میں لگائی گئی چالوبھٹی معہ40لیٹر تیار کشیدشدہ شراب ، شراب کی تیاری کا سامان لعن،ڈرم،مٹکا پائپ اورسلنڈروغیرہ بھی برآمد کرکے قبضہ میں لے لیا.
