okara police in action 481

اوکاڑہ پولیس کی کامیاب کاروائی،خوف کی علامت خطرناک ملزم گرفتار کرلیا

اوکاڑہ،تھانہ راوی پولیس کی کامیاب کارروائی قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، رابری اور منشیات سمیت درجنوں مقدمات میں مطلوب ٹاپ ٹین اشتہاری ملزم گرفتار بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد خطرناک اشتہاری ملزم کی گرفتار ی پر ڈی پی او اوکاڑہ کی پولیس ٹیم کو شاباش ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی کو اطلاع ملی کہ فیصل آباد کارہائشی درجنوں مقدمات میں مطلوب ٹاپ ٹین اشتہاری ملزم اوکاڑہ کے نواحی علاقہ میں منشیات فروخت کرنے میں مصروف ہے جس پر انہوں نے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد ضیاء الحق کو فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کی ڈی ایس پی صد ر سرکل محمد ضیاء الحق نے تھانہ راوی کے ایس ایچ اوملک محمد ارشد کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری کو ساتھ لے کر دربار میراں بادشاہ میں گھیراڈال کراشتہار ی ملزم جاوید عرف شوکت کو گرفتارکرکے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی ۔ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق فیصل آباد سے ہے گرفتار ملزم قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، رابری اور منشیات سمیت درجنوں سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں