اوکاڑہ پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس کا خاوند فرار ہوگیا ہے تفصیلات کے مطابق پولیس نے اطلاع ملنے پر موہلاں والی چھاپہ مار کرشراب تیار کرنے والی بھٹی برآمد کر لی کوثر پروین جو کہ شراب کشیدکرنے میں مصروف تھی اسے گرفتار کرلیاجب کہ اس کا شوہر ممتار فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاپولیس نے موقع سے سامان تیاری شراب اور 95لیٹر تیار شراب برآمد کرلی دریں اثناء محمد یوسف ولد گلزار سکنہ اے بلاکسے 22لیٹر شراب اور محمد جمیل ولد محبت علی سکنہ چک2ون اے ایل سے 454گرام چرس برآمد کرلی ملزمان کوگرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں اورتفتیش شروع کر دی ہے ۔
