آج ڈسٹرکٹ پولیس اوکاڑہ کی جانب سے ڈی پی اوآفس میں ضلع بھر سے اٹھارہ ایسی تنظیموں کیساتھ میٹنگ رکھی گئی جو خدمت انسانی کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں ،سابق اے ایس پی دیپالپور میڈم منزہ کرامت اس میٹنگ کی سربراہی کر رہی تھیں ۔ تعارفی سیکشن میں جیسے ہی میں نے جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کا نام لیا تو انہوں نے فوری کہا کہ اچھا اچھا وہ جو آپ نے بچے کو ایک دن کا ڈی ایس پی بنایا تھا ؟ مزید یہ کہ انہوں نے ایک دن کیلئے ڈی ایس پی بننے والے بچے علی حسنین کی خوداعتمادی کا تذکرہ ان الفاظ میں کیا کہ ”اس بچے میں تو مجھ سے بھی زیادہ کانفیڈینس تھا” قصہ مختصر یہ کہ الحمدللہ آج کی میٹنگ میں بھی جگنو ویلفیئر نمایاں رہی ۔خود میڈم منزہ کرامت نے جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کارکردگی کا متعدد بار ذکر کیا اور شاباش دی۔

اس کے بعد ڈی پی او منصور امان صاحب بھی تشریف لے آئے اور جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کو ایک بار پھر تھپکی دی اور ہماری ہمت بڑھائی ، ساتھ ہی انہوں نے ہماری درخواست پر شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کے حوالے سے عوامی سطح پر آگاہی کیمپین شروع کرنے کے احکامات بھی جاری کر دئیے، جگنو ویلفیئر نے اس میٹنگ میں یہ آفر بھی کی کہ ہم پولیس افسران و ملازمین اگر شادی سے قبل تھیلیسیمیا کا ٹیسٹ کروانا چاہیں تو ہم یہ سہولت بالکل مفت فراہم کریں گے، ہماری یہ آفر آپ سب کیلئے بھی ہے ۔کوئی بھی بھائی ایچ بی الیکٹروفورسز کا مہنگا ٹیسٹ ہم سے فری میں کروا سکتا ہے۔
انشااللہ جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی روشنی ہر طرف پھیل رہی ہے ،انشااللہ ایک روز ایسا آئے گا جب کوئی بھی بچہ تھیلیسیمیا کا شکار نہیں ہوگا ۔