399

اوکاڑہ پولیس کے دو مختلف مقامات پر چھاپے دوشراب فروش گرفتار بھاری مقدار میں شراب برآمد

اوکاڑہ ، پولیس کے دو مختلف مقامات پر چھاپے دوشراب فروش گرفتار بھاری مقدار میں شراب برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بی ڈویژن پولیس نے جنرل بس سٹینڈ پر چھاپہ مارتے ہوئے شراب فروش افتخار احمد سکنہ کالو بلاک کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پندرہ لیٹر شراب برآمد کر لی ج جبکہ پولیس نے بائی پاس کے قریب چھاپہ مارتے ہوئے شراب فروش رزاق کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے تیس لیٹر شراب برآمد کر لیْ ۔ ملزمان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کردیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں