live stock okara news 545

اوکاڑہ.پھلوں اورسبزیوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی ویلیوایڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے،پروفیسرکَِرن خورشید

اوکاڑہ،زرعی یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ انجینئرنگ پروفیسر کِرن خورشید نے کہا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی ویلیو ایڈیشن وقت کی اہم ضرورت ہے ویلیو ایڈیشن پلانٹ زرعی پیداوار کی احسن انداز میں کھپت کے لئے اہم ترین ہے ہمارا ڈیپارٹمنٹ آلو کا سٹارچ اور ڈی ہائیڈ ریشن پلانٹ بنانے میں بھر پور اقدامات کر رہا ہے تاکہ آلو کے کاشتکار اس سے استفادہ کر سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ فوڈ انجینئرنگ کے طلباء و طالبات کے ہمراہ پو ٹیٹو گروور کو آپریٹو سوسائٹی کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سمینار میں ڈائریکٹر مکئی انسٹیٹیوٹ ڈاکٹر محمد ارشد ،ڈائریکٹر آلو ریسرچ ڈاکٹر اعجاز الحسن ،ڈائریکٹر پراجیکٹ زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر طارق عزیز ،چیئرمین ریسرچ میز بورڈ پنجاب پیر نسیم الدین نے شرکت کی ۔قبل ازیں زرعی یونیورسٹی کے شعبہ فوڈ انجینئرنگ کے طلباء و طالبات کے 55رکنی وفد نے پروفیسر کِرن خورشید کی سربراہی میں مختلف تجارتی مراکز کا دورہ کیا پوٹیٹو گروورز کو آپریٹو سوسائٹی کے نائب صدر چوہدری بشیر احمد ،پوٹیٹو ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری مقصود احمد جٹ نے وفد کو ملک کی سب سے بڑی آلو منڈی کا دورہ کروایا وفد نے آلو کی ورائٹی ،نیلامی اور لوڈنگ دیکھی برآمد کئے جانے والے آلو کی بوریوں میں بھرتی دیکھی اور مقامی کولڈ سٹوریج میں جدید ترین ٹیکنالوجی دیکھی ۔چوہدری مقصود احمد جٹ نے کہا کہ سبزیاں ،پھل اور آلو سرپلس ہیں جس سے ان کا ضیاع ہو رہا ہے اور ان کے لئے ویلیو ایڈیشن پلانٹس کی ضرورت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں