ڈسٹرکٹ پولیس آفیسراوکاڑہ اطہراسماعیل نے دربارحضرت کرمانوالہ شریف کے سالانہ عرس کی تقریبات سے قبل سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق ڈ ی پی او اطہر اسماعیل نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے اس پر کسی بھی قسم کا کمپرومائزنہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس ، مساجد ، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں کی سکیورٹی پر مکمل توجہ مذکور ہے ۔ سکیورٹی کو فول پروف بنانے کے حوالے سے تعینات پولیس اہلکاروں کی تعدادبڑھادی۔ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار حضرت کرمانوالہ شریف کے عرس سے قبل سیکیورٹی انتظامات کا جائز لیتے ہوئے متعلقہ افسران و ملازمین کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مریم خان ، ڈی ٹی او میاں طارق جاوید ، ایس ایچ او صدر اوکاڑہ اعجاز احمد ڈوگر، انچارج سکیورٹی راؤ صفدر اور حساس اداروں کے افسران واہلکار بھی موجود تھے ۔ ڈی پی اواطہر اسماعیل نے کہا کہ ضلع بھر کی درگاہوں ، دینی مدارس ، امام بارگاہوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنا دیا گیاہے دینی مدارس اور درگاہوں کی سکیورٹی کو سی سی ٹی وی کیمروں کے مدد سے مانیٹر کیا جارہاہے ۔ انہوں نے شہریو ں سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر کھڑی نظر رکھیں کوئی مشکو ک فردیا اشیاء نظر آئے تو فوراً15پر اطلا ع دیں۔
