dpo okara jahnzaib nazir meeting with ittehad press club depalpur 657

اوکاڑہ کو کرائم فری ڈسٹرکٹ بنانامیرامشن ہے،ڈی پی او جہانزیب نزیر

اوکاڑہ کو کرائم فری ڈسٹرکٹ بنانامیرامشن ہے،صحافی میرے دست و بازو بن کر مسائل کی نشاندہی کریں ،ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نزیر تفصیلات کے مطابق ضلع اوکاڑہ میں تعینات ہونیوالے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نزیر نے اتحاد پریس کلب کے نمائندہ وفد حافظ جمشید اشرف،رمضان اشرف چوہدری،محمدایوب خاور ، مظہرعلی بھٹی ،حاجی یٰسین،یاسر علی اور رائے آصف اقبال کیساتھ خصوصی نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اوکاڑہ کو جرائم سے پاک کرنا میرا مشن ہے انشا اللہ مجرموں کی سرکوبی کیلئے ایسی ٹیم تشکیل دوں گا کہ یا تو مجرم راہ راست پر آجائیں گے ورنہ ان کیلئے ضلع اوکاڑہ کی سرزمین تنگ کردی جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتا ہے اور صحافی بھائیوں کے تعاون سے انشا اللہ ضلع کو امن و امان کا گہوارہ بنائیں گے اس سلسلے میں صحافی دوست مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ہم مل کر اوکاڑہ کو کرائم فری ڈسٹرکٹ بنا سکیں ۔

dpo okara jahnzaib nazir meeting with ittehad press club depalpur delegation
DPO okara jahnzaib nazir meeting with ittehad press club depalpur delegation

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں