okara police ne special person ko insaf fraham kr dia 538

اوکاڑہ کےگونگے بہرے شخص کو انصاف مل گیا

اوکاڑہ پولیس نے قوت سماعت اور گویائی سے محروم شخص کی مسروقہ بھینس برآمدکرکے حوالے کر دی ،گونگے بہرے شخص نے اشاروں کے ساتھ اوکاڑہ پولیس کا شکریہ ادا کیا تھانہ صدر اوکاڑہ کی پولیس نے مویشی چور گینگ گرفتار کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے مال ومویشی برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیے ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اطہر اسماعیل کی ہدایت پر تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایس ایچ او انسپکٹر اعجاز احمد ڈوگر نے مویشی چورگروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم جاوید اور امانت کو گرفتار کرلیا مویشی چور گینگ عرصہ دارز سے مختلف تھانوں کی پولیس کو مطلوب تھا اصل مالکان میں ایک شخص جو قوت گویائی اور سماعت سے محروم تھا اُس کے روزگار کا دارو مدار ہی بھینس کے دودھ پر تھا جو بھینس کا دودھ فروخت کرکے اپنی زندگی کو رواں دواں رکھے ہوئے تھااس کی بھینس چوری گویا معاشی قتل تھا اہل خانہ کی دعائیں اس بات کا ثبوت ہے کہ جیسے ان کو دوبارہ زندگی مل گئی ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں