اوکاڑہ کے رہائشی نزیراورعمران پاکپتن میں جمعہ بازار لگانے کیلئے جارہے تھے کہ رستے میں پاکپتن روڈ پر گاؤں 13ایس پی کے قریب ان کے ٹرک کے سامنے اچانک موٹرسائیکل آگیا جس کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے سڑک کنارے موجود درخٹ سےٹکرا گیا۔اس انتہائی خوفناک حادثے میں تین افراد جہانگیر،راؤ ذیشان اورشیخ مبشرموقع پرجاں بحق جبکہ دس افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال پاکپتن منتقل کردیا جبکہ ڈی سی پاکپتن احمد کمال مان کے حکم ہسپتال میں ایمرجنسی نافظ کردی اورتمام سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو طلب کر کے مریضوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ہسپتال زرائع کے مطابق۔پانچ افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جارہی ہے۔
