okara mangani ki rasm mai firing 762

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں اندھا دھند فائرنگ نے منگنی کی رسم خون میں نہلا دی

اوکاڑہ کے نواحی قصبہ 35ٹو آر اے کے رہائشی محمد نعیم کی رسم منگنی پر آتیش اسلحہ سے مسلح محمد ندیم،اسد علی، محمد نعیم، بشارت اور محمد عامر نے اندھا دھند فائرنگ کرکے علاقہ میں خوف و ہراس پھیلا دیا جس پر فیصل حسین اور اور اس کے بھائی محمد سفیان نے منع کیا تو ملزموں نے طیش میں آکر فائرنگ کرکے ان کو شدید زخمی کر دیا بعد ازاں ان کو گاڑی میں ڈال کر اغواء کرکے پرائیویٹ ڈاکٹر کے پاس لے گئے اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے دونوں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال اوکاڑہ لائے ڈاکٹروں نے خطرناک حالت کے پیش نظر فیصل حسین کو لاہور ریفر کر دیا ہے پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں