okara crime stories 719

اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں پانی لگانے پر جھگڑا،ایک جاں بحق،پانچ شدید زخمی

زمانہ جاہلیت میں اپنے جانوروں کو پانی پہلے پلانے پر جھگڑوں اور اس دوران مرنے مارنے کے واقعات کا احوال تو آپ نے سناہی ہوگا مگر یہ زمانہ ابھی بالکل پرانا نہی ہوا ہے کیوں کہ ایسے واقعات اب بھی متواتر ہوتے رہتے ہیں اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 3 ون ایل میں فصل کو پانی لگانے پر جھگڑا ہواہے کیوں کہ دوسرے فریق کو رنج تھا کہ باری ان کی ہے اس لئے انہوں نے چھریوں اور کلہاڑیوں کیساتھ مسلح ہوکر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دل شیر نامی شخص جاں بھق ہوگیا جبکہ دیگر پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں