اوکاڑہ، نواحی چک 39تھری آر کی رہائشی عطرت دستگیر کے تین بچے محمد عبداللہ چار سالہ، ابراہیم دو سالہ اور آبر وبی بی ایک سالہ کو آصف جاوید، خالد جاوید، خوشی محمد اس کی بیوی سلمیٰ بی بی نے اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیا عدالت کے حکم پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا چک 42ڈی کے رہائشی محمد لطیف کی بیٹی شکیلہ بی بی عمر 11سال کو محمد ناصر نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کی مدد سے اغواء کرلیاقصبہ بھوکن کے رہائشی محمدفاروق کی ہمشیرہ فرزانہ بی بی کو شیر ولد محمد بخش نے اپنے دو ساتھیوں کی مدد سے اغواء کرلیا پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
