okara wapda news 582

اوکاڑہ کے نواح میں چھ ملزمان کے قبضے سے منشیات اور ناجائزاسلحہ برآمد،مقدمات درج

اوکاڑہ کے نواح میں چھ ملزمان کے قبضے سے منشیات اور ناجائزاسلحہ برآمد کر کے ان کو گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق محمد ایوب ولد فلک شیر سکنہ 20جی ڈی سے 520گرام چرس، فضل حسین ولد مدد علی سکنہ 33جی ڈی سے 26لیٹر شراب،انوار حسین ولد اللہ دتہ سکنہ 30جی ڈی سے 32لیٹر شراب اور لیاقت علی ولد شریف سکنہ آبادی نعیم والی سے 40لیٹر شراب برآمد کی گئی جب کہ محمد احسان ولداللہ دتہ سکنہ 19جی ڈی سے پسٹل 30بور اسی گاؤ ں کے محمد سلیم ولد محمد انور سے رپیٹر برآمد ہوا پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں