473

او پی ایف پبلک سکول دیپال پور میں فن فیئر کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام

او پی ایف پبلک سکول دیپال پور میں فن فیئر کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام ،طلباء و طالبات کی رنگ برنگے ملبوسات میں شرکت ،تقریب کا باقاعدہ افتتاح پرنسپل ادارہ ہذا مسز سید کرامت علی شاہ بخاری نے کیا ۔اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ او پی ایف پبلک سکول نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا بھی بھر پور اہتمام کرتا ہے جن کا مقصد بچوں میں چھپی ہوئی صلاحیتیں اجاگر کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم انسان کو معاشرے کا کارآمد فرد بنا کر اسے انسانیت کی بھلائی کی طرف راغب کرتی ہے موجودہ دور میں قوموں کی ترقی کا دارومدار تعلیم پر ہے۔تعلیم یافتہ قوم ہی خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے طلباء کی حوصلہ افزائی آگے بڑھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے سکول کی سطح پر بچوں کو جو چیزیں سکھا دی جائیں وہ ساری عمر کام آتی ہیں اسی طرح بچوں کو اپنے معاشرے ،اپنے ملک اور کلچر کی بھی تعلیم دی جائے تو وہ آگے جا کر کسی بھی سطح پر پاکستان کی مثبت نمائندگی کرکے اپنا اور پاکستان کا نام روشن کر سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں بگاڑ کی وجہ علم کا فقدان ہے ترقی اور جہالت کے اندھیروں کو ختم کرنے کیلئے دینی اور دنیاوی تعلیم کو عام کرنا ہو گا ۔اس موقع پر سکول انتظامیہ کی جانب سے مختلف سٹالز ،جھولے لگائے گئے تقریب میں ماؤں کی کثیر تعد اد نے بھی شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں