اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن یو نیورسٹی آف اوکاڑہ کےعہدیداران کی حلف برداری

اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن یو نیورسٹی آف اوکاڑہ کے عہدیداران وممبران کی تقریب حلف برداری یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں منعقد ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر زکریا ذاکر نے عہدیداران وممبران سے حلف لیا ۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران وممبران کی تقریب حلف براداری منعقد ہوئی جس میں وائس چانسلر یونیورسٹی آف اوکاڑہ ڈاکٹر زکریا ذاکر نے نومنتخب عہدیداران و ممبران سے حلف لیا ۔ نومنتخب عہدیداران وممبران نے یونیورسٹی اساتذہ اور طلباء کے حقوق کے ساتھ ساتھ ملک و قوم کی ترقی کے لیے کام کرنے کا حلف اٹھایا ۔ الیکشن کمیشن آف اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے مطابق اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کی آئینی باڈی برائے سال 2019-20 میں صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن ڈاکٹر حمودالرحمان ،نائب صدر ڈاکٹر فہیم ارشد، جنرل سیکرٹری مسٹر محمد اقبال ،جوائنٹ سیکرٹری میڈم نیلو فر شبیر،فنانس سیکرٹری رائے امتیاز حسین اور پریس سیکرٹری مسٹر انعام الحق کو منتخب کیا گیا ۔ جبکہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے چئیرمین ڈاکٹر محمد شعیب سلیم ،ڈپٹی چئیرمین ڈاکٹر خورشید اصغر،سیکرٹری ڈاکٹر ریاض حسین جبکہ ایگزیکٹو کونسل کے ممبران کے لیے ڈاکٹر نسرین اختر،مسٹر عبدالمنان ،میڈم عمرانہ بخاری ،مسٹر کامران عباس اسماعیل اور میڈم نورین طاہرہ کا انتخاب کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی رجسٹرا ر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ و ترجمان یونیورسٹی آف اوکاڑہ رانا جاوید رشید ،صدر یونیورسٹی آف اوکاڑہ میڈیا سوساءٹی محمد تاثیر حیدر اور جنرل سیکرٹری یونیورسٹی آف اوکاڑہ میڈیا سوساءٹی عمر بن عبدالعزیز نے یونیورسٹی آف اوکاڑہ اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران وممبران کو مبارک باد پیش کی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button