دیپالپور کی تاریخ کا بڑا فراڈ کر کے فرار ہونیوالے آخرکار قانون کی گرفت میں آ ہی گئے سمیر جوئیہ،ظہیرناصر اور مقصود بھٹی نے مدینہ ٹریڈنگ بزنس کے نام پر کاروبار کیا ہوا تھا جس کے ذریعے یہ لوگوں کو اضافی منافع کا لالچ دیتے اور لوگ ان کے جال میں پھنس جاتے ان کی ایک سکیم پندرہ ہزار روپے میں موٹرسائیکل کی بھی تھی جس میں پندرہ ہزار اور صرف تین مزید کلائینٹ دے کر آپ کو موٹرسائیکل دے دی جاتی تھی اور انہوں نے کئی لوگوں کو یہ منافع اور موٹرسائیکلیں دی بھی تا کہ لوگوں کا اعتماد بن سکے جس میں وہ کامیاب رہے اس کے بعد لوگ دھڑا دھڑ لمبی رقمیں ان کو دینے لگے مگر سترہ جنوری کواچانک تینوں کے نمبر بند ہوگئے اور دوکانوں پر گئے تو وہاں تالے پڑے ہوئے تھے ۔جس کے بعد مقمای لوگوں اور متاثرین نے پولیس سٹیشن میں رپورٹس لکھوائیں اور مطالبہ کیا کہ ان فراڈیوں کوگرفتار کرکے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور متاثرین کو ان کی رقوم واپس دلوائی جائیں۔ دیپالپور پولیس کی کوششوں سے تینوں ملزمان گرفتار تو کر لئے گئے اب دیکھنا یہ ہے کہ متاثرین سے جو رقم لوٹی گئی ہے اس کا ازالہ کیسے ہو گا
