سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمدخان وٹو کے صاحبزادے اور پاکستان پیپلز پارٹی ساہیوال ڈویژن کے صدر میاں خرم جہانگیر وٹو نے کہا ہے کہ این اے 143 میں الیکشن نہ لڑنے اور کسی ڈیل کی خبریں بالکل غلط ہیں ہم نے ایسا کوئی فیصلہ تاحال نہیں کیا اور ہم پوری تحصیل دیپالپورمیں مقابلہ کریں گے کارکن کسی افواہ پر کان نہ دھریں.کل شام تک اپنے حتمی فیصلے کا اعلان کردیں گے کیوں کہ 29 جون کو نشانات الاٹ ہوں گے.تب تک ہمارے کارکن کسی کے ساتھ کوئی کمٹمنٹ نہ کریں بلکہ ہمارے آئندہ کے لائحہ عمل اور اعلان کا انتظار کریں.انہوں نے مزید کیا کہا اس وڈیو میں آپ بھی سنئے.
