414

ایپکا ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر سیمینار منعقد کیا گیا

اوکاڑہ( خصوصی رپورٹ) ایپکاضلع اوکاڑہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام اصغر عابدنے کہا ہے کہ بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح نے جو تاریخی الفاظ کہے تھے کہ ”کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے”ایک زندہ حقیقت ہے پاکستان کا ہر شہری اور کشمیر کا ہر فرد جانتا ہے کہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی جد و جہد ایک نعرے “کشمیر بنے گا پاکستان “کے گرد گھومتی ہے جد و جہد آزادی کشمیر کی تحریک میں مسلمان مرد وخواتین نے جو انقلابی کردار ادا کیا ہے اس نے بھارت کے ظالمانہ کردار اور بھیانک چہرہ کو بے نقاب کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایپکا اوکاڑہ کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید ساجد حسین شاہ ،سید تنویراسلم شاہ ، شفقت رسول قمر طاہر چوہدری ، ملک امیر علی ،سہیل ندیم،رانا نعمان، ملک محمد سعید، سید رضا کار حسین ،رانا محمد جمیل، سلیم انجم شاہ ، میاں خضر حیات وٹو نے بھی خطاب کیاغلام اصغر عابد نیکہا کہ آج کے دن ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی جد و جہد آزادی کے ساتھ مکمل اتحاد و یگانگت اور ان کے ساتھ بھائی چارے کا عزم مصمم کرتے ہیں اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں اور مظلوم کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو دبانے کے لئے بھارت کے اوچھے ہتھکنڈوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں ہم اہل کشمیر کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ ہر پاکستانی کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کروانے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہے گا ۔مقررین نے کہا کہ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے کہ بھارت کی ہٹ دھرمی ہے کہ بھارت اب تک مظلوم اور اپنی آزادی کے لئے جدو جہد کرنے والے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے سے انکاری ہے اور آج تک 90ہزار سے زائد کشمیری مسلمانوں کو شہید کیا جا چکا ہے بھارتی درندوں نے 10ہزار سے زائد مسلمان خواتین کی عصمت دری کی ہزاروں نوجوانوں کو تحریک آزادی میں شمولیت کی بناء پر شہیدا ور جسمانی طور پر مفلوج کر دیاگیا سینکڑوں بچے حسرت ویاس کی تصویر بنے ہوئے ہیں وہ وقت دور نہیں جب اللہ تعالی کے فضل و کرم سے مظلوم کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملے گا اوران کی جد و جہد آزادی سے ہمکنار ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ آزادی مظلوم کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے بھارت ریاست جموں و کشمیر پر قبضہ کے لئے عالمی انسانی و اخلاقی قوانین زیادہ دیر تک پامال نہیں کر سکتا مظلوم کشمیری مسلمانوں کی قربانیاں انشاء اللہ جلد رنگ لانیو الی ہیں اور کشمیری شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ان کو آزادی ملے گی اور “کشمیر بنے گا پاکستان “کا نعرہ سچ ثابت ہو گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں