ایکسیئن دفتردیپالپورمیں کھلی کچہری منعقد،صارفین کے مسائل موقع پرحل کئےگئے
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرواٹر اینڈپاور عمرایو ب خان ،فیڈرل سیکرٹری واٹراینڈپاور عرفان علی اور چیف ایگزیکٹولیسکومجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر گزشتہ روز دیپالپور واپڈا دفتر میں کھلی کچہری منعقد کی گئی جس میں ڈی سی ایم اوکاڑہ چوہدری محمداکرم ،ایس ای فورتھ سرکل چوہدری شاہدمحمود، ایس ڈی اواربن دیپالپور میاں طارق بشیر،ریونیو آفیسر دیوان محمدارشد،ایس ڈی او حویلی لکھا اسامہ طارق اور محکمہ کے دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔کھلی کچہری میں دوردراز سے آئے صارفین کے مسائل موقع پر حل کئے گئے ایک خاتون نے اپنا بل ٹھیک ہونے پر ڈی سی ایم اوکاڑہ چوہدری محمداکرم کے سرپر ہاتھ پھیرا اور ڈھیروں دعائیں دیں ۔اتحاد پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ای فورتھ سرکل چوہدری شاہدمحموداور ایس ڈی او میاں طارق بشیر نے کہا کہ کھلی کچہریوں کے متواتر انعقاد سے عوامی مسائل کے حل میں بہت مدد ملی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حخومتی ہدایات پر بجلی چوری پر زیروٹالرینس پالیسی پر گامزن ہیں اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ کوئی رعائت نہیں کی جائیگی۔کھلی کچہری کے اختتام کے بعد ایس ای فورتھ سرکل چوہدری شاہدمحمود نے ایکسئین آفس میں پودا بھی لگایا۔