syed jamshed hassan zaidi passed away in a traffic accident 602

ایک ہی روزمیں دواہم سیاسی وسماجی شخصیات کا انتقال،دیپالپور کی فضا سوگوار ہوگئی

آج صبح صبح ہی دیپالپور کی دو اہم سیاسی و سماجی شخصیات کے انتقال کی خبروں نے ہر ایک کو افسردہ کردیا ہے. ڈائریکٹر دارِارقم سکول منڈی احمد آباد کیمپس سید رضاہ شاہ کے بڑے بھائی سید جمشید حسن زیدی ایک ٹریفک حادثے میں قضائے الہی سے انتقال کرگئے ہیں نمازِ جنازہ 11 بجے لاری اڈہ دیپالپور میں ادا کی جائے گی.جمشید حسن زیدی پاکستان تحریک انصاف کے ایک متحرک کارکن اور درد دل رکھنے والی شخصیت تھے.دوسری شخصیت جو آج ہم سے بچھڑ گئی وہ دیپالپور کے نواحی علاقے شیرگڑھ کے ایک انتہائی شفیق استاد اور شیرگڑھ کی شان علامہ جاوید اختر صاحب المعروف علامہ صاحب ہیں جو آج رات قضائے الٰہی سےانتقال فرما گئے ہیں.
sher garh famous teacher passed away

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں