asp depalpur police open forum 633

اے ایس پی دیپالپور سرکل نوشیر واں علی چانڈیو کی کھلی کچہری،مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے

دیپال پور،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی کی ہدائیت پر بصیر پور ، حجرہ شاہ مقیم کے بعد دیپالپور کے بلدیہ گراونڈ میں اے ایس پی دیپالپور سرکل نوشیر وان علی چانڈیو نے تھانہ سٹی دیپالپور کے حلقہ میں سائلین کی شکایات سننے کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں دیپالپور سرکل بھر کے دور دراز کے علاقوں سے درجنوں سائلین علاقہ عمائدین وکلاء ، سول سوسائٹی اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کھلی کچہری میں تھانہ حویلی لکھا ، دیپالپور ، بصیر پور اور دیگر تھانہ جات کے حوالے سے سائلین نے شکایات کے انبار لگا دئیے جن پر اے ایس پی دیپالپور نوشیر وان علی چانڈیونے موقع پر احکامات جاری کئے اور سائلین کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر دو خواتین جن میں ایک ایک خاتون نے مالی امداد کی درخواست اور دوسری نے اپنی آنکھو ں کے علاج کرانے کے حوالے سے زبانی درخواست کی جس پر اے ایس پی نے دونوں خواتین کے مسائل کے حل کے لئے اپنی جیب سے مالی امداد اور خاتون کی آنکھوں کے علاج کرائے جانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقہ سے جرائم کا خاتمہ امن و امان کی مکمل عملداری پولیس کا فرض منصبی ہے اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ عوام الناس حادثات سے بچنے کے لئے چھوٹے بچوں کو موٹر سائیکل مت چلانے دیں جس کی وجہ حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اس موقع پر تاجر برادری ، وکلاء ، سول سوسائٹی اور پاکستان فیڈرل یونین آف جر نلٹس سے وابستہ صحافی مظہر عباس چوہدری ، چوہدری عرفان بھنڈاری ، رانا علی رضا خاں اور عابد حسین بھٹی بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں