asp depalpur nosherwan ki karwai 863

اے ایس پی دیپالپور نوشیروان چانڈیو کابغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں اورکم عمر رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف اپنی زیرِنگرانی آپریشن

حویلی لکھا(منا بھائی سے)اے ایس پی دیپالپور نوشیروان چانڈیو نے حویلی لکھا میں بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں،گاڑیوں، فینسی نمبر پلیٹ اور کم عمر رکشہ ڈرائیوروں کیخلاف اپنی نگرانی میں کاروائی کی ہے اس دوران درجنوں کے چلان ،درجنوں فینسی نمبر پلیٹس توڑ دی گئیں اور کئی لوگوں کو تنبیہہ کی گئی کہ وہ ادارے کی منظور شدہ نمبر پلیٹس لگوائیں یادرہےحویلی لکھا اور گرد ونواح میں کم عمر موٹر سائیکل اور رکشہ ڈرائیوز کی بھر مار ہے جو آئے روز حادثات کا سبب بنتے ہیں اور قیمتی جانوں کا ضیاع بھی ہوتا ہے کچھ عرصہ قبل حویلی لکھا کی ہر دل عزیزشخصیت ڈاکٹر عابد محمود شاہ جوایک نو عمر موٹر سائیکل کی سوار غفلت کی وجہ سے جہان فانی سے کوچ کرگئے تھے اسی طرح کم عمر موٹر سائیکل سوار زین اختر نامی بچہ اور عید کے دوسرے روز کاشف بھٹی نامی بچہ بھی حادثات کا شکار ہوکرجان بحق ہوچکے ہیں آئے روز ہم درجنوں واقعات دیکھتے ہیں انکا تدارک ہونا ضروری ہے اے ایس پی دپیالپور کاحویلی لکھا میں اسطرح کی کاروائیاں کرنا سیاسی و سماجی حلقوں میں سراہی جا رہی ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ ایسی کاروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں