دیگر شہروں کی طرح دیپالپور میں بھی پولیس افسران کے تبادلے ہوئے ہیں اس سلسلے میں ایس ڈی پی او دیپالپور نوشیرواں چانڈیو ٹرانسفر ہوگئے ہیں جبکہ ضلع ننکانہ میں فرائض سرانجام دینے والے سنگھار ملک کا دیپالپور میں تبادلہ ہوگیا ہے.آج نوشیرواں چانڈیو کی الوداعی تقریب تھی جس میں پولیس افسران و مقامی معززین علاقہ اور صحافیوں نے شرکت کی.
