548

اے سی دیپالپورامتیازخان کھچی،ایک رول ماڈل

عوام میں ایک عمومی تاثر پایا جاتا ہے کہ سرکاری ملازمت میں رہتے ہوئے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے ایسے میں اسسٹنٹ کمشنر دیپالپورامتیاز احمد خان کھچی نے جو شہرت اور عزت کمائی ہے اور جس طرح اپنے فرائض کو احسن طریقے سے نبھاکر عزت پائی ہے وہ ہرکسی کے حصے میں نہیں آتی یہی وجہ ہے کہ integrity idol نامی معروف این جی او نے انہیں پاکستان کے پانچ ایماندار ترین افسران کی لسٹ میں شامل کیا اور اب وہ نمبر ون کی دوڑ میں بھی شامل ہیں جس کے نتائج پچیس جنوری کے بعد آنیوالے ہیں
چالیس سالہ امتیاز احمد خان کھچی نے بتایا کہ وہ بوریوالہ کے رہائشی اور ایک زمیندار گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جب وہ گورنمنٹ کالج لاہور میں زیر تعلیم تھے اسی وقت ہی انہوں نے ارادہ کرلیاتھا کہ وہ پبلک سروس ہی جوائن کریں گے اور اس کا محرک خدمت خلق کا وہ جذبہ تھا جو شروع سے ہی مجھ میں موجود تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے 2007ء میں سول سروس کا آغاز کیا تھا جبکہ دیپالپور میں ان کی تعیناتی 16جوئی 2015ء کو ہوئی یہاں تعیناتی کے بعد میرے لئے یہاں پر جواہم ترین چیلنجز تھے ان میں غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ،ملاوٹ مافیا کے خلاف آپریشن اور کرپشن کا خاتمہ نمایاں تھے ۔
انہوں نے بتایا کہ اگر ادارے کا افسر ایماندار ہوتو اس کا اثر اس کے ماتحتوں پر بھی پڑتا ہے مگر اس کے باوجود اکیلا افسر کچھ نہیں کرسکتا بہترین رزلٹ کیلئے ٹیم ورک ضروری ہے اس لئے میں نے سب سے پہلے ایماندار اور متحرک ساتھیوں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی اور اس ٹیم ورک نے مجھے خاطر خواہ نتائج دئیے۔
امتیاز کھچی نے بتایا کہ ان کی تعیناتی سے قبل دیپالپور کاعلاقہ جعلی دودھ بناکر دیگر شہروں کو سپلائی کرنے کے حوالے سے انتہائی بدنام تھا مگر میں نے اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر anti adultration actکے تحت ایسے معاشرتی ناسوروں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا اور دوکھ لالیٹر کے لگ بھگ تیار جعلی دودھ پکڑا بلکہ وہ میٹیریل جس سے یہ تیار کیاجاتا تھا وہ بھی برآمد کرکے موقع پر عوام کے سامنے نہربردکرتا رہا۔
اس کے ساتھ جعلی مشروبات بنانے والی فیکٹریوں،مردہ جانوروں کی ہڈیوں سے گھی اور کوکنگ آئل بنانے والے عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا گیا اور اس کیساتھ ساتھ عوام سے اوورچارجنگ کرنیوالوں اور دوکانوں و بیکریوں پر کی خصوصی چیکنگ میں نے اپنے معمول میں شامل کررکھی تھی جس کی وجہ سے عوام کو بہت ریلیف ملا۔
انہوں نے بتایا کہ وہ چوک جو ہر وقت ٹریفک کی وجہ سے جام رہتے تھے ان کو مخیر حضرات کے تعاون سے خوبصورت اوروسیع کیا گیا تاکہ عوام کو آمد و رفت میں آسانی رہے علاوہ ازیں پوری تحصیل میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کئے گئے اور کسی کے ساتھ بھی رعائت نہیں برتی گئی۔
اور سب سے اہم کام جو ہم نے کیا وہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سے کرپشن کے خاتمے کیلئے ایک انقلابی منصوبے کا آغاز تھا ”ریونیو ڈیپارٹمنٹ حاضر ہے” نامی اس پروجیکٹ کا آئیڈیا مجھے اس وقت آیا جب مجھے آئے روز ریونیو سے متعلق ملازمین و افسران کے خلاف رشوت لینے اور کیس کو ناجائز طول دینے کی شکایات ملنا شروع ہوئیں۔
”ریونیو ڈیپارٹمنٹ حاضر ہے” ایک طرح کا ون ونڈو آپریشن ہے جس میں ریونیو سے متعلقہ پٹواری سے لے کر اے سی تک تمام افسران ایک چھت تلے روزانہ بیٹھتے ہیں اور اس طرح نہ صرف رشوت کا خاتمہ ہوگیا بلکہ عوام کے وہ کیسز جو محض ایک دستخط کی وجہ سے سالہا سال تک لٹکے رہتے تھے وہ چند لمحوں میں ہونے لگے۔
انہوں نے بتایا کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ حاضر ہے پنجاب میں اپنی نوعیت کا واحد پروگرام ہے۔
میاں نوریز شکوردیپالپور کےنائب تحصیلدارہیں انہوں نے کہا کہ امتیاز کھچی صآحب کی جو خاص بات انہیں پسند ہے وہ یہ کہ وہ ہمہ وقت عوام کی خدمت کیلئے تیار رہتے ہیں اگر انہیں رات دوبجے بھی یہ اطلاع مل جائے کہ فلاں جگہ پرجعلی دودھ یا مردہ گوشت کی سپلائی ہورہے تو وہ ان پر ریڈ کرنے میں ایک لمحہ بھی نہیں ہچکچاتے۔
سردار عمر مصطفیٰ ڈوگر شاہ یکہ یونین کونسل کے چیئرمین ہیں
انہوں نے بتایا کہ اے سی دیپالپور امتیاز احمد کھچی تمام محکموں کے افسران کیلئے رول ماڈل کے طور پر سامنے آئے ہیں جن کے دفتر کے دروازے عوام کیلئے ہروقت کھلے رہتے ہیں اور یہاں آنے اور اپنے مسائل کے حل کیلئے ایم این اے ،ایم پی اے یاکسی بھی بڑی شخصیت کی سفارش کی ضرورت نہیں ہوتی۔
ملک مظہر نواز نوناری ایک ہیومن رائٹس ورکر اورمعذورافراد کی تنظیم انجمن بحالی معذوراں کے صدرہیں۔
انہوں نے سجاگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور امتیاز کھچی صاحب نے عوام کے حقوق کیلئے جو کام کیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے انہوں نے نہ صرف دودھ کے نام پر عوام کو ذہر پلانے والوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کیا بلکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور میں بھی بہم سہولیات فراہم کیں خاص طور پر ان کی کوششوں سے ٹی ایچ کیو میں معذورافراد کے مفت علاج معالجے کی راہیں کھلی ہیں۔
حافظ جمشید اشرف ایک مقامی صحافی ہیں
انہوں نے بتایا کہ امتیاز کھچی جیسا دلیر،ایماندار اور فرض شناس افسر دیپالپور کی تاریخ میں شائد ہی آیا ہو گا اور یہی وجہ ہے کہ integrity idol جیسی معروف این جی او نے انہیں پانچ ایماندار ترین سرکاری افسران کی فہرست میں شامل کیا ہے اور نمبر ون کیلئے ووٹنگ جاری ہے جس کے نتائج آئندہ دو تین روز تک سامنے آجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں