khatimul anbia confrence in depalpur 522

بزم حسان بن ثابت کے زیر اہتمام سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس کل ہو گی

دیپالپور،مرکز توحیدوسنت جامعہ ریاض الجنہ دیپالپور میں بزم حسان بن ثابت کے زیر اہتمام سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس کل ہو گی جس میں خصوصی خطاب مولانا یحییٰ عباسی کا ہوگا جبکہ نعت خواں شاعرسید محمد سلمان گیلانی ،نعت خواں قاری محمد آصف رشیدی بھی شرکت کریں گے جسکی صدارت الحاج قاری محمد شعبان صدیقی اور قیادت صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی کریں گے۔۔تفصیلات کے مطابق معروف دینی وعصری درسگاہ مرکز توحید وسنت جامعہ ریاض الجنہ ستارکالونی فرید ٹاؤ ن دیپالپور کے خطیب ومہتمم اور معروف عالم دین صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی کی زیر قیادت عظیم الشان سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس کل بروز اتوار ہوگی جس کی صدارت ضلعی ممبر مساجد کمیٹی حکومت پنجاب اور مرکزی وائس چیئرمین پاکستان علماء کونسل الحاج قاری محمد شعبان صدیقی کریں گے اس کے علاوہ مولانا عبدالمنان عثمانی آف اوکاڑہ،سیداطہر شاہ بخاری،قاری سلطان محمود ضیاء ،مولانا خلیل احمدادیگر علماء شرکت کرینگے ۔محفل حمد ونعت کے خصوصی معاون ناظم جامعہ ریاض الجنہ صاحبزادہ حافظ محمد سلمان صدیقی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کی تمام تیاریاں مکمل ہیں ،دیپالپور کے علاقہ اور مضافات سے احباب قافلوں کی صورت میں شریک ہوں گے ۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.