basharat taj chachar isf depalpur president 498

بشارت تاج چھچھرانصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن دیپالپور کے صدرمقرر،نوٹیفکیشن جاری

دیپالپور،بشارت تاج چھچھرانصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن دیپالپور کے صدرمقرر،نوٹیفکیشن جاری،عمران خان نے پانامہ کے چوروں کو قوم کے سامنے بے نقاب کردیا،بیان تفصیلات کے مطابق بصیرپور سے تعلق رکھنے والے بشارت تاج چھچھر کو انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن دیپالپورکا صدرمقررکردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جوانصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ضلع اوکاڑہ کے صدر راؤجعفر اعجاز نے ان کے سپردکردیا ہے۔اس موقع پراوکاڑہ ڈائری سےگفتگو کرتے ہوئے بشارت تاج چھچھر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو وہ سیاسی شعور دیا ہے جو آج تک کسی سیاسی جماعت نے نہیں دیا سب جماعتوں نے حسب استعداد لوٹ مارکی اور عوام کے مسائل کو کسی نے ترجیح نہیں دی عمران خان موجودہ ملکی منظرنامے میں واحد ایماندار لیڈر ہیں جنہوں نے قوم کو نام نہادشریفوں کااصلی چہرہ دکھایا اور ان کی پانامہ کرپشن کا بھانڈا بیچ چوراہے پھوڑ دیا ۔انہوں نے کہا کہ انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ہرنوجوان کے دل کی آواز ہے اورانشااللہ عمران خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی آئندہ انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں