بصیرپور،ادارہ فروغ ادب آل پنجاب محفل مشاعرہ منعقد کرے گا
ادارہ فروغِ ادب آل پنجاب محفلِ مشاعرہ منعقد کرے گا،مشاعرہ کی تقریب 27نومبر کو بصیرپور میں ہوگی،تنویر عباس حیدری تفصیلات کے مطابق ادارہ فروغِ ادب بصیر پور کے زیر اہتمام آل پنجاب محفلِ مشاعرہ و تقریبِ تقسیمِ ایوارڈز 27 نومبر بروز ہفتہ بصیر پور میں منعقد ہو گی ۔ محفل مشاعرہ میں پنجاب بھر سے نامور شعرا ء کرام شرکت کریں گے جبکہ مشاعرہ کی صدارت معروف شاعر رائے ناصر محمد خان کریں گے ۔ مشاعرے کے منتظمین تنویر عباس حیدری ، اکرم ہاشمی اور عمران انجم کا کہنا ہے کہ کل پنجاب محفلِ مشاعرہ سے علاقہ میں ادبی پروگرامز کو لے کر کئی سالوں سے طاری جمود ٹوٹے گا اور ادبی سرگرمیوں کو مزیدفروغ ملے گا ۔