بصیرپور،ریٹائرڈ سکول ٹیچر کا قتل اور پس پردہ محرکات

دیپالپور،ریٹائرڈ سکول ٹیچر کا بیہمانہ قتل،ورثاء نے روڈ بلاک کردیا،وزیراعظم عمران واقعہ کا نوٹس لے کر فوری انصاف دلائیں ،مظاہرین کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق بصیرپور میں ریلوے پھاٹک کے قریب رہائش پزیر ریٹائرڈ سکول ٹیچر محمداسلم کے گھر میں رات کے وقت چار مسلح افراد سیڑھی لگا کر داخل ہوگئے اور آتے ہی محمد اسلم کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس پر محمد اسلم کی آنکھ کھل گئی اور اس نے بیٹی کو بچانے کیلئے مزاحمت کی اور اسی دوران ملزمان کی فائرنگ سے محمداسلم شدید زخمی ہوگیا اور بعدازاں ان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور ملزمان میں سے ایک غلام نبی نامی نوجوان محمداسلم کی بیٹی پر بری نظر رکھتا تھا اور اس نے اس سے قبل بھی اسے اغوا کرنے کی کوشش کی تھی اور محمد اسلم نے غلام نبی کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا تاہم بعد ازاں غلام نبی نے محمد اسلم سے معافی مانگ لی اور یہ معاملہ ختم ہوگیا مگر اس کے بعد غلام نبی دوبارہ ان حرکتوں پر اتر آیا اور پھر سے محمد اسلم کی فیملی کو پریشان کررہا تھا۔محمد اسلم کی موت کے بعد اہل علاقہ کی طرف سے روڈ بلاک کر کے سخت احتجاج کیا گیا جس میں مظاہرین وزیراعظم عمران سے واقعہ کانوٹس لینے اورملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہے تھے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایف آئی تو درج کردی گئی مگر تاحال ملزمان گرفتار نہیں کئے جا سکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار خودبھی موقع پر گئے اور متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button