بصیرپور,ایس ایچ او منڈی احمدآباداعجازاحمدشیخ نے ڈاکوؤں کاگینگ گرفتارکرلیا۔ملزموں نعمان سے 30بورپستول معہ 5گولیاں،اسکے بھائی عثمان سے 7ایم ایم رائفل معہ 5گولیاں اوراصغرسے 30بورپستول معہ 4گولیاں برآمدکیاگیا جبکہ انہوں نے ابتدائی تفتیش میں متعددوارداتوں کااعتراف کیاہے ۔انکے دوساتھیوں مزمل اورالہ دین کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔گروہ کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔
