basir pur should make tehsil 657

بصیرپور کو تحصیل کا درجہ دینا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے،سید پرویز ناصر شاہ

بصیرپور،انجمن تاجران غلہ منڈی کے صدرسیدپرویزناصرشاہ ،نائب صدرشیخ محمداحمد و ،میاں محمدادریس کلاسن،
ڈاکٹراحتشام الریاض خواجہ، ملک غلام مصطفٰے، چودھری مظہرالحق، میاں عامر حیات خاں وٹو،ملک غلام مرتضےٰ و ملک ظہوراحمدثاقب ، شوکت علی عظیم، محمدعمران بھٹی، ڈاکٹرخالدانمول ا وربصیرپورکی دیگرنمایاں سماجی و سیاسی شخصیات نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پنجاب اسمبلی کے ہاؤس میں بصیرپورکوتحصیل کا درجہ دینے کی متفقہ طورپر
منظورشدہ قراردادکو اقتدارکے چارسال سے زائدعرصہ کے دوران سردخانہ میں ڈال کربصیرپورومنڈی احمدآباداورانکے ملحقہ 200سے زائددیہات کے عوام اورانکے منتخب نمائندہ کی حق تلفی کی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام نے پچھلے انتخابات میں جس قدرپذیرائی مسلم لیگ ن کو دی تھی اسکے جواب میں رابطہ سڑکوں،ٹف ٹائل وسیوریج جیسے منصوبے دئیے گئے جن کاشکریہ واجب ہے تاہم وزیر اعلیٰ کے متعدددوروں کے باوجودانکے منصب کے شایان شان ایک بھی منصوبہ نہ ملنا محرومی کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہاکہ اقتدارکے آغازمیں بنائی گئی بصیرپور دیپالپورروڈاب پھرجگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ چکی ہے اورٹریفک کے دباؤ کے مقابلہ میں ناکافی ہے ۔بصیرپوردیپالپوردورویہ سڑک ،ڈسپنسری نما مراکزصحت کی بجائے جدیدسہولیات وآلات سے مزین ہسپتال ،زرعی ولائیوسٹاک کی صنعتوں کے فری زون،پولی ٹیکنیک کالج ،ریسکیو1122 کے دفترکاقیام قابل عمل عمومی مطالبات ہیں جنکی منظوری اور فوری کام کا آغاز انتہائی ضروری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں