pti leader ali haider wattoo 516

بصیر پور،حلقہ بندی جو بھی انشااللہ مستقبل تحریک انصاف کا ہے،سردار علی حیدر وٹو

بصیرپور،ڈپٹی اپوزیشن لیڈرضلع کونسل اوکاڑہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوامیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی187سردارعلی حیدرخاں وٹو نے کہاہے کہ ملک کے حالات تبدیل ہورہے ہیں اورمستقبل پی ٹی آئی کا ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے آبادی پناہ نگرمیں محمدیاسین رحمانی کی جانب سے اپنے اعزازمیں دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں محمدیاسین نے اپنی رحمانی برادری اورساتھیوں سمیت سردارعلی حیدروٹوکی حمائت کااعلان کردیا۔سردارعلی حیدرخاں وٹو نے کہاکہ حلقہ بندی جیسی بھی ہوئی اللہ تعالیٰ کی مدداورعوام کی تائید سے الیکشن میں حصہ لیں گے اورعوام کی محرومیوں کاازالہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے ملک میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے پی ٹی آئی ملک سے لوٹا گیا پیسہ واپس لائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں