بلبل پاکستان، پلے بیک سنگر معروف گلوکارہ نیرہ نور انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف گلوکارہ نیرہ نور بھی داغ مفارقت دے گئیں اور ہفتہ و اتوار کی درمیانی شب کراچی میں انتقال کر گئیں۔

نیرہ نور چار روز سے کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھیں اور اتوار کو انتقال کر گئیں۔ان کی نماز جنازہ آج بروز اتوار کراچی میں ادا کی جائے گی۔

نیرہ نور نے ویسے تو بہت خوبصورت کیت گائے تاہم وطن کی مٹی گواہ رہنا اور اے جذبہ دل گر میں چاہوں کی عالمگیر شہرت حاصل کی۔

نیرہ نور نے اپنی کیرئیر کا آغاز 1971ء میں پی ٹی وی پر گائیکی سے کیا اور مشہور شعراء غالب،فیض احمد فیض،احمد فراز کا کلام پڑھ کر اپنی آواز کا جادو جگایا۔ انہوں نے فلموں میں کام کیا جن میں گھرانا اور تان سین قابل ذکر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button