qasim ali column statement on ramdan 665

بون میرو کینسر کے انتہائی منفرد مریض اوکاڑہ کے تحسین دلبر کی رُوداد

اسلام ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ جب کسی کو مصیبت اور بیماری میں دیکھو تو اس کیلئے دعا بھی کرو اور حتی المقدور اس کو اس سے نجات دلانے کیلئے کوشش بھی کرو۔ایسا کرنے سے نہ صرف اس بھائی پر اللہ اس کی مشکل حل فرمائے گا بلکہ آپ کو بھی دنیا وآخرت میں آسانیاں عطافرمائے گا۔تحسین دلبر کو آج ہماری مدد کی ضرورت ہے آپ سب کی کوششوں سے وہ چین میں زیرعلاج ہے لیکن اب وہاں اس کی حالت بہت سیریس ہے لیکن اللہ کیلئے تو کچھ بھی مشکل نہیں ہے وہ تو ہر چیز پر قادر ہے۔اس کی فیملی نے پوری دنیا سے دعاؤں کی اپیل کیساتھ ساتھ مزید فنڈز کی بھی اپیل کی ہے۔سب دوست اس پیغام اور مہم کو زوروشور سے چلائیں چاہے اس پوسٹ کو شیئر کریں یا اپنی وال پر تحسین کیلئے لکھیں تاکہ ہر کوئی حسب استعداد اس عظیم مقصد میں اپنا حصہ ڈال سکے۔پلیز یہ سلسلہ رکنا نہیں چاہئے جب تک تحسین دلبر علاج مکمل کر کے اپنے معصوم بچوں میں واپس نہیں آجاتا۔تحسین کا اکاؤنٹ نمبر کالم میں دیا گیا ہے۔آپ کی بھیجی گئی رقم براہ راست تحسین تک پہنچے گی اور اس کی زندگی بچانے میں ممدومعاون ثابت ہوگی انشااللہ۔۔۔تحسین بارے مکمل تفصیلات بھی اس کالم میں موجود ہیں.
column on tehseen dilbar

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں