dc okara saima ahad 652

بچوں کو معذوری سے بچانا ہماری معاشرتی ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر صائمہ احد

ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا ہے کہ بچوں سے محبت کا یہ تقاضا ہے کہ بچوں کو کسی بھی قسم کی معذوری سے بچانے کے لئے والدین ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کا کردار انتہائی اہم ہے جسمانی طور پر معذور بچے زندگی کی دوڑ میں پیچھے رہ جاتے ہیں اپنے بچوں کو پولیو جیسے مہلک مرض سے بچانے کے لئے اس انداز میں کوشش کرنا ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی بچہ پولیو سے بچاؤ کی ویکسیئن کے قطرے پینے سے نہ رہ جائے بچوں کے محفوظ مستقبل کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ ،اسسٹنٹ کمشنر ایچ آر خالد عمر قریشی ،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز،ڈی ایچ او مہر محمد ارشاد ،ایم ایس صاحبان سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسرا ن نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے کہا کہ ہمیں معاشرہ کے ہر فرد اور ہر خاندان کو آگاہی دینا ہے ہمارا کوئی غلط فیصلہ بچوں کی ساری زندگی متاثر کر سکتا ہے بچوں و صحت مند مستقبل دینے کے لئے ایک بھی بچہ اس مہم میں پولیو ویکسیئن کے قطرے پینے سے محروم نہیں رہنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ گذشتہ سالوں سے اوکاڑہ پولیو فری ہے ہمیں اسی جذبہ اور لگن سے کام کرتے ہوئے پورے پنجاب اور پورے پاکستان کو پولیو فری بنانا ہے ۔اس موقع سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے اجلاس کو بتایا کہ فروری سے شروع ہونیو الی اس مہم میں 5لاکھ 61ہزار 784بچوں کو پولیو ویکسیئن کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ اس سلسلہ میں 1082موبائل ٹیمیں ،60ٹرانزٹ ٹیمیں اور 138فکسڈ سائٹس تشکیل دی گئی ہیں۔ڈپٹی کمشنر صائمہ احد نے محکمہ پولیس ،ایجوکیشن اور ریونیو کے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ انسداد پولیو مہم میں محکمہ صحت کی انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں